فاران یامین: ایس ایچ او غازی آباد کی پولیس ٹیم نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے 2 رکنی سکندری ڈکیت گینگ کو گرفتار کر لیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں سرغنہ سکندر عرف سکندری اور عادل مسیح شامل ہیں۔ ان کے قبضے سے 6 موٹر سائیکلیں، نقدی، 2 پستول اور گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔
ایس پی کینٹ نے بتایا کہ ملزمان نے غازی آباد کے علاقے میں گن پوائنٹ پر متعدد وارداتیں کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ برآمد کی جانے والی موٹر سائیکلیں پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھیں۔
ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انہیں انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔