سٹی42: پنجاب میں حکومت نےصنعت، زراعت اور خوراک کا محکمے آخر کار ختم کر دیئے۔ ان محکموں کے خاتمے کے متعل گندم کی گزشتہ فصیل کی خریداری سے پہلے قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں۔ پنجاب کی حکومت نے آج رسمی نوٹیفیکیشن جاری کر کے محکمہ زراعت، خوراک اور صنعت و تجارت کو ضم کرکے "پرائس کنٹرول اینڈ کموڈیٹیزمنیجمنٹ" کے نام سے نیا ڈیپارٹمنٹ قائم کردیا ہے۔
حکومت پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق " پنجاب فوڈ اتھارٹی" اور "ایگریکلچر مارکیٹنگ ریگولیٹری اتھارٹی" نئے " پرائس کنٹرول اینڈ کموڈیٹیزمنیجمنٹ ڈیپارٹمنٹ" کے ماتحت ہوں گی۔
"ڈائریکٹر جنرل کموڈیٹیز" ،" ڈی جی فوڈ" اور "کین کمشنر " بھی نئے ڈپارٹمنٹ" پرائس کنٹرول اینڈ کموڈیٹیزمنیجمنٹ ڈیپارٹمنٹ" کے ماتحت ہوں گے۔ ڈائریکٹر آف "ایگریکلچر اکنامک اینڈ مارکیٹنگ"، ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف "ایگریکلچر مارکیٹنگ" اور ڈائریکٹر "کنزیومر پروٹیکشن کونسل" بھی نئے محکمےکے ماتحت کام کریں گے۔
پیر 7 اکتوبر کو جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے تحت گندم کی خریداری، اسٹوریج اور ریلیز کا کام بھی نیا محکمہ کرے گا جبکہ گندم خریداری کیلئے بینکوں سے قرض کے معاملات بھی نیا محکمہ طے کرے گا جبکہ فلور ملز اور شوگر ملز کی ریگولیشن بھی نیا محکمہ ہی کرے گا۔
پنجاب کی حکومت نےمحمد اجمل بھٹی کو نئے محکمے کا پہلاسیکرٹری مقرر کیا ہے۔