ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 وائٹ ہاؤس میں سات اکتوبر حملے کی نذر ہونے والوں کی یاد میں تقریب

President Joe Biden, Fist Lady Jil Biden, Rabbi Aaron Alexander, the “El Malei Rachamim”
کیپشن: صدر جو بائیڈن 7 اکتوبر کے حملوں کی برسی کے موقع پر ایک شمع روشن کر رہے ہیں۔, فوٹو بذریعہ گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: امریکہ کے صدر جو بائیڈن 7 اکتوبر کو حماس کے حملے کے ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر شمع روشن کرنے  کی سادہ میموریل  سروس میں شریک ہوئے۔ 

واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس میں 7 اکتوبر کے خونیں واقعات  کی نذر ہونے والوں کیلئے شمعیں روشن کرنے کے موقع پر صدر جو بائیڈن کے ساتھ  خاتون اول جل بائیڈن اورایڈاس اسرائیل کانگری گیشن کے ربی ہارون الیگزینڈر بھی شامل تھے  جو مقتول امریکی اسرائیلی یرغمال ہرش گولڈبرگ پولن کے خاندانی دوست ہیں۔

اس اجتماع میں ربی ہارون الیگزینڈر نے "ایل ملی رچامیم" دعا پڑھی، یہ  ایک روایتی یہودی دعا  ہےجو اکثر جنازوں اور موت کی برسی پر پڑھی جاتی ہے۔ ربی نے  سات اکتوبر کو مارے جانے والے مردوں، عورتوں اور بچوں کی روحوں کے لیے دعا کی  کہ  "انہیں باغِ عدن میں آرام ملے،"  اور"اُن کی روحیں ہمیشہ کی زندگی کے بندھن میں بندھ جائیں۔‘‘  

اس  دعا کےبعد صدر جو بائیڈن نے ایک  شمع روشن کی،  اور وہاں موجود میڈیا کے نامہ نگاروں سے بات کیے بغیر وائٹ ہاؤس کے بلیو روم سے باہر نکل گئے۔