والدہ کا اسلام آباد میں جنازہ، عدنان سمیع نے ویزا کیلئے درخواست دے دی

8 Oct, 2024 | 01:10 AM

Waseem Azmet

زین مدنی:  ممتاز صاحبِ طرز  گلوکار  اور ووکلسٹ عدنان سمیع خان نے اپنی والدہ کے جنازہ میں شرکت کرنے کے لئے بھارت میں پاکستانی سفارت خانے کو ویزا کیلئے درخواست دے دی ہے ۔

 عدنان سمیع خان کی والدہ کا آج اسلام آباد میں انتقال ہوا ہے ،نماز جنازہ میں شرکت کیلئے عدنان سمیع نے پاکستان آنے کیلئے درخواست دی ہے ۔

 دوہزار سولہ  میں عدنان سمیع خان نے پاکستانی شہریت چھوڑ کر بھارتی شہریت اختیار کر لی تھی۔ 

عدنان سمیع خان نے  پیر کے روز انسٹا گرام پر اپنی والدہ کے وفات پا جانے کی افسوسناک خبر پوسٹ کی تھی جس نے ان کے پرستاروں میں دکھ کی لہر دوڑا دی تھی۔ 

عدنان سمیع کی والدہ نورین سمیع خان پاکستان کے غیر معمولی فرزندراشد سمیع خان کی بیگم تھیں۔ ارشد سمیع خان  پاکستان ائیرفورس میں پائلٹ  کی حیثیت سے خدمات انجام دینے  کے دوران  ستمبر 1965 کی جنگ میں شاندار کارنامے انجام دیئے تھے۔ بعد میں وہ سول سروس میں شامل ہو گئے اور کیرئیرسٹ ڈپلومیٹ بن گئے اور اسی حیثیت سے کام کرتے ہوئے ریٹائرڈ ہوئے تھے۔ 

 عدنان سمیع خان کے والد ارشد سمیع خان  67 برس کی عمر میں 2009 میں فوت ہو گئے تھے اور انہیں اسلام آباد میں ہی دفن کیا گیا تھا۔ بیگم نورین سمیع خان 77 برس کی عمر میں اب انتقال کر گئیں۔ 
 

مزیدخبریں