پاکستان میں نیپا وائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے، ڈاکٹر ندیم جان

8 Oct, 2023 | 10:37 PM

کفایت علی شاہ:  جنوبی بھارت کے صوبے کیریلا میں نیپا وائرس کے کیسز  کی اطلاع پیش نظر وفاقی وزیر صحت کی ہدایت پر قومی ادارہ صحت نے ایڈوائزری جاری کر دی۔ 

 ترجمان وزارتِ صحت کے مطابق تاحال پاکستان میں نیپا وائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔ لہزا low رسک ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔ یہ وائرس چمگاڈر اور  پگ کے زریعے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے۔ 

ڈاکٹر ندیم جان کا کہنا ہے کہ ماضی میں نیپا وائرس کے کیسز بنگلہ دیش ملایشیا سنگاپور اور بھارت میں دیکھے گیے ہیں۔ وزارت صحت صورت حال کی مسلسل  نگرانی کر رہی ہے۔  قومی ادارہ صحت اور بارڈر ہیلتھ سروسز کو ہدایات جاری کر دیں ہیں۔ نیپا وائرس انسانوں اور جانوروں میں یکساں پھیلتا ہے۔ بارڈر ہیلتھ سروسز کے نظام کو مضبوط بنانے کیلئے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ عوام کو بیماریوں اور وباؤں سے محفوظ رکھنے کیلئے انٹر نیشنل ہیلتھ ریگولیشن کی سفارشات پر عمل درآمد کو یقینی بنارہے ہیں۔ 

مزیدخبریں