ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہرات زلزلہ،ماں ملبہ تلےدب کرفوت ہوگئی، ماں کی گود میں بچہ ملبہ تلےمحفوظ رہا

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ہرات کے زلزلہ میں جہاں ہزاروں افراد مارے گئے وہاں ایک شیرخوار بچے کو زلزلہ سے منہدم ہونے والے گھر کے ملبہ تلے کئی گھنٹے مکمل دبا رہنے کے بعد زندہ سلامت نکال لیا گیا۔ زلزلہ کے وقت بچہ اپنی والدہ کی گود میں تھا اور ماں کے  ساتھ کئی گھنٹے گھر کے ملبہ تلے مکمل طور پر دبا رہا۔ اس واقعہ کو دیکھنے والے اسے اللہ تعالیٰ کی زندگی اور موت پر قدرت کا ایک مظہر قرار دے رہے ہیں۔

گھر زلزلے کے جھٹکوں سے منہدم ہو گیا تو بچے کی والدہ اور بچہ دوں ملبے تلے دب گئے۔ والدہ اس سانحہ میں فوت ہو گئی جبکہ بچہ وزنی  ملبہ تل مکمل دب جانے کے باوجود ماں کی مہربان گود میں مرنے سے محفوظ رہا۔ زلزلہ میں زندہ بچ جانے والوں نے اس بچے کی ملبہ تلے موجودگی کا پتہ چلنے پر احتیاط کے ساتھ مٹی ہٹاتے ہٹاتے اس کا پتہ چلا لیا۔ جب اس بچے کے منہ پر سے مٹی ہٹائی گئی تو اس کی حالت تشویشناک تھی، مدد کے لئے آنے والوں نے احتیاط کے ساتھ مٹی ہٹاتے ہوئے اس شیر خوار کو زندہ باہر نکال لیا اور اس کے بعد مزید مٹی ہٹانے سے اس کی والدہ کی لاش بھی باہر نکال لی گئی۔

الجزیرہ نیوز نے اس بچے کو مبلہ سے نکالے جانے کی ویڈیو سوشل پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کی ہے۔ (ویڈیو بشکریہ الجزیرہ نیوز)