ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تاجی کھوکھر کے بیٹے نے مبینہ طور پر اپنی بیوی کو قتل کردیا

تاجی کھوکھر کے بیٹے نے مبینہ طور پر اپنی بیوی کو قتل کردیا
کیپشن: Farrukh Khokhar, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسحاق قریشی : تاجی کھوکھر کے بیٹے فرخ کھوکھر نے مبینہ طور پر اپنی بیوی کو قتل کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق رمشا کی پھندا لگی لاش کمرے میں پائی گئی ،فرخ کھوکھر کے بھائی عمر کھوکھر نے پولیس کو کال کرکے رمشاکی خود کشی کی خبر دی ،پولیس کے موقع پر پہنچنے کے بعد رمشا کے بھائی علی رضا نے بہن کے قتل کا الزام فرخ کھوکھر پر لگایا ۔

 رمشاکے بھائی علی رضا نے الزام عائد کیاکہ میری بہن کو اسکے شوہر فرخ کھوکھر نے گلے میں دوپٹہ ڈال کو پھندا لگایا ،پولیس نے تفتیش شروع کر دی،پولیس ذرائع کاکہنا ہے کہ فرخ کھوکھر امتیاز المعروف تاجی کھوکھر کا بیٹا اور مصطفے کھوکھر کا بھتیجا ہے۔

دوسری جانب پولیس نے مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں واقعہ کی ایف آئی آر قتل کی دفعہ کے تحت درج کرلی ،ایف آئی آر کے مطابق مقتولہ کے بھائی نے الزام لگا ہے کہ میری بہن کو بہنوئی فرخ امتیاز نے قتل کیا،لاش اپنے بھائی ثمر امتیاز سے مل کر لٹکائی،بہن کی شادی 14 سال قبل فرخ امتیاز کھوکھر کے ساتھ ہوئی،شروع دن سے ہی بہن سے تعلقات اچھے نہ تھے۔

مقدمہ متن میں مزید کہا گیا ہے کہ بہنوئی کے ایک لڑکی سے ناجائز تعلقات ہیں اسی کو بیرون ملک ساتھ لیکر جاتا ہے،بہنوئی فرخ امتیاز کھوکھرتین دن قبل بھی اسی لڑکی کے ساتھ قطر گیا،رات 3 بجے واپس آیا،بہنوئی ہماری بہن کو اکثر قتل کرنے کی دھمکیاں دیتا تھا،مقتولہ بہن کو 5 دن قبل بھی بہنوئی نے جان سے مارنے کی دھمکی دی، مقتولہ نے والد کو شوہر کی دھمکی بارے بتایا تھا۔

مقتولہ کے گلے پر پھندے کے دونشانات تھے،گلے پرپھندے کا ایک نشان اوپر دوسرا نیچے تھا،بہن کی لاش کو بہنوئی امتیاز کھوکھر کی مدد سے پنکھے سے نیچے اتارا،لاش کے نیچے کوئی چیز نہ پڑی تھی۔

میری بہن کو فرخ امتیاز نے پھندہ دیکر قتل کیا،لاش پنکھے سے لٹکا کر خودکشی کا ڈرامہ رچایا،بہن کے قتل کے بعد فرخ امتیاز نے میرے نمبر پر کال کرکے مجھے بھی قتل کی دھمکی دی ہے۔