ابرار رانا:جتوئی کے نواحی علاقہ میں موٹر سائیکلوں کے تصادم میں خاتون اور بچے سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے.
تفصیلات کے مطابق جتوئی کے نواحی علاقہ تارے والی پل پر تیز رفتار موٹر سائیکلوں میں ٹکر ہو گئی،جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار سڑک پر گر گئے جنہیں پیچھے سے آنے والی ٹریکٹر ٹرالی نے کچل ڈالا جس سے چار افراد موقع پر جاںبحق ہوگئے، جاں بحق افراد میں 2 مرد ، ایک خاتون اور ایک چھ سالہ بچہ شامل ہے جبکہ دو خواتین زخمی ہوئی جنکی حالت تشویشناک ہے ،زخمی خواتین کو ڈی ایچ کیو ہسپتال مظفرگڑھ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔