نواز شریف کا استقبال، گوجرانوالہ کے پہلوان بھنگڑے ڈالتے لاہور پہنچیں گے

8 Oct, 2023 | 09:03 PM

This browser does not support the video element.

سٹی42: گوجرانوالہ کےمشہور و معروف پہلوان بھی قائد مسلم لیگ ن کے استقبال کرنے کیلئے سیاست کے بڑے اکھاڑے میں آگئے۔

گوجرانوالہ۔مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے توفیق بٹ کی عمر پہلوان کے اکھاڑے میں آمد 

سابق ایم پی اے توفیق بٹ نے پہلوانوں کو میاں نواز شریف کے استقبال کیلئے مریم نواز کا پیغام پہنچایا ۔

توفیق بٹ نے کہا کہ مریم نواز نے پہلوانوں کو میاں نواز شریف کے 21اکتوبر کو استقبال کی دعوت دی ہے ، رستم پاک وہند عمر پہلوان اور ان کے ساتھیوں نے ہماری دعوت قبول کر لی ہے۔ گوجرانوالہ کے پہلوان پرجوش انداز میں میاں نواز شریف کا استقبال کرنے مینار پاکستان پہنچیں گے۔

 عمر پہلوان نے اس موقع پر بتایا کہ گوجرانوالہ کے پہلوان 21 اکتوبر کو لاہور جا کر پہلوان اپنے قائد کا شایان شان استقبال کریں گے۔ پہلوان روائتی انداز میں بھنگڑے ڈال کر میاں نواز شریف کو خوش آمدید کہیں گے۔
مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے توفیق بٹ کارکنوں کے ہمراہ مریم نواز کا پیغام لیکر رستم پاک وہند عمر پہلوان کے اکھاڑے پہنچے اور پہلوانوں کو مریم نواز کی جانب سے میاں نواز شریف کے استقبال کیلئے مینار پاکستان پہنچنے کی دعوت دی  تو ان کا روایتی انداز سے ڈھول بجا کر اور بھنگڑے ڈال کر پر تپاک استقبال کیا گیا۔ اکھاڑہ کے پہلوانوں نے توفیق بٹ کی دعوت کو شکریہ کے ساتھ قبول کرتے ہوئے میاں نواز شریف کی 21اکتوبر کو لاہور آمد پر ان کا فقید المثال استقبال کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

رستم پاک وہند عمر پہلوان کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ کے پہلوان پرجوش انداز میں میاں نواز شریف کا استقبال کرنے مینار پاکستان پہنچیں گے،اور روائتی انداز میں بھنگڑے ڈال کر میاں نواز شریف کو خوش آمدید کہیں گے

مزیدخبریں