لیبیا کیمپین فنانسنگ سکینڈل؛فرانس کے سابق صدر کو منظم دھوکہ دہی کے الزام میں مقدمہ کا سامنا

8 Oct, 2023 | 08:02 PM

سٹی42: فرانس کے سابق صدر نکولس سرکوزی پرلیبیا کیمپین فنانسنگ سکینڈل کی تحقیقات سے بری ہونے کے لئےجھوٹی گواہی کیلئے اکسانے اور ایک مجرمانہ گروہ تشکیل دینے کا الزام عائد کردیا گیا ہے۔ اس الزام کا مقدمہ چلا تو یہ انہیں دس سال کے لئے جیل بھجوا سکتا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نکولا سرکوزی ایک منظم دھوکہ دہی کی تیاری کر رہے تھے جس کا مقصد انھیں 2007 میں اپنے صدارتی انتخابات کی مہم کیلئے لیبیا کی مالی معاونت کے شبہات سے بری کرنا تھا۔تحقیقات کاروں کا اس نتیجہ پر پہنچنا  2007 سے کر 2012 تک سربراہ مملکت رہنے والے اہم سیاستدان سرکوزی کے خلاف نئے مقدمے کی راہ کھول رہا ہے۔

  سرکوزی فرانسیسی دائیں بازو کی اہم شخصیت ہیں،تحقیقات کاروں نے یہ نتیجہ تقریباً 30 گھنٹے کی تفتیش کے بعد اخذ کیا جس کی سربراہی اس عدالتی تحقیقات کے ذمہ دار دو مالیاتی ججوں نے کی۔ اس حوالے سے کارروائی مئی 2021 میں شروع ہوئی تھی۔وکلا ژاں مشیل ڈاروئس اور کرسٹوف انگرین نے ایک بیان میں کہا کہ نکولس سرکوزی اپنے حقوق کے حصول، سچائی کو ظاہر کرنے اور اپنے اعزاز کا دفاع کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

اس فرد جرم کے ذریعے ججوں کا خیال ہے کہ ان کے پاس کم از کم نو دیگر فریقوں کی جانب سے مختلف درجوں تک، ممکنہ طور پر سرکوزی کی رضامندی دینے کے ذریعے کی گئی دھوکہ دہی میں شرکت کے بارے میں کافی سنجیدہ ثبوت موجود ہیں۔سابق صدر کو اس کیس میں جرم ثابت ہونے پر 10 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے اور وہ دیگر قانونی مقدمات میں بھی ملزم ہیں۔

مزیدخبریں