شہزاد خان : اوکاڑہ میں گھریلو جھگڑے پر دو بھائیوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی۔
تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے تھانہ صدر کی حدود 4 فور ایل میں گھریلو جھگڑے پر فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں بھائیوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ سے ایک بھائی جابحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جابحق ہونے والے کی شناخت اکبر کے نام سے ہوئی، جبکہ دوسرا بھائی وسیم شدید زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال لایا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں کا گھریلو تنازعے پر جھگڑا ہوا۔ بڑا بھائی شادی شدہ تھا،بیوی کی وجہ سے وہ باپ سے لڑتا تھا۔ آج پھر کسی پات پر اس کا باپ سے جھگڑا ہوا۔ جھگڑے کے دوران تیش میں آکر اس نے وہ باپ کو فائر مارنے کیلئے پستول نکالی تو چھوٹا بھائی درمیان میں اگیا جس کی وجہ سے اس کو فائر لگا۔ چھوٹے بھائی نے پستول پکڑ کر بڑے بھائی اکبر پر فائر کردیا جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا، جبکہ چھوٹا بھائی وسیم زخمی حالت میں ہاسپتال پڑا ہوا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقع کے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔