سٹی42: کالج آف آفتھلمالوجی اینڈ الائیڈ ویژن سائنسز لاہور نےچوتھی انٹرنیشنل کا نفرنس آن ری ہیبلیٹیشن سائنسزاور پہلی انٹر نیشنل کانفر نس آن الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے سلسلے میں پری کا نفرنس سے ورکشاپ کا آغاز کیا گیا۔ انٹرنیشنل ورکشاپ میں یونیورسٹی آف نیو ساؤتھ ویلز سڈنی آسٹریلیا کی ایسوسی ایٹ پروفیسر نکول کارنٹ نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔ اس موقع پر ڈاکٹر نکول نے کانٹیکٹ لینز کے موضوع پر لیکچر دیا ۔ اسکے علاوہ انھوں نے ورکشاپ کے شرکاء کو کانٹیکٹ لینز کے استعمال کی اوراسکی دیکھ بھال اور اس سے ہونےوالے انفیکشن اورروک تھام کیلئے آگاہی دی۔
اس ورکشاپ کا اہتمام خصوصی طور پر کالج آف آفتھلمالوجی اینڈ الائیڈ ویژن سائنسز لاہور اور سوسائٹی آف آپٹومیٹری، آرتھوپٹکس اینڈ انویسٹیگیشن آفتھلمالوجی (SOOOP) پاکستان رفاہ یونیورسٹی کے تعاون سے کیا۔
"اس موقع پر کالج کے پرنسپل پروفیسرڈاکٹر محمد معین، پروفیسر آمرائٹس پروفیسر ڈاکٹر اسد اسلم خان،.پروفیسر ڈاکٹر سید رضا علی شاہ، پروفیسر ڈاکٹر محمد علی ایاز صادق, ڈاکٹر اشعل قیصر پال، ڈاکٹر شہیر احمد، .سٹاف آفیسر حماد حسن فرید، پریزیڈنٹ آپٹومیٹریسٹ عائشہ سلیم ، جزل سیکرٹری آغا سعد خان. آرتھوپٹکس عائشہ سرفراز اور سوسائٹی کے دیگر ممبران نے شرکت کی اور درس و تدریس اور ریسرچ کے شعبے میں انٹرنیشنل شراکت کی ضرورت پر زور دیا ۔
پروفیسر محمد معین، پرنسپل کالج آف آفتھلمالوجی نے ممبران کو اس تعلیمی سرگرمی کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کی اور کانٹیکٹ لینز کے شعبے کی اہمیت کے بارے میں بتایا اور مستقبل میں اس منفرد پیشے میں ریسرچ کے فروغ اور تعاون کا یقین دلایا"۔
" پروفیسر آمرائٹس ڈاکٹر اسد اسلم خان نے طلباءو طالبات اور فارغ التحصیل طلباء کو نیک نیتی اور دیانت داری سے اپنے کام سر انجام دینے کی تلقین کی۔"