سی ڈی اے کا پلاٹوں کا ریکارڈ ڈیجیٹلائز کرنے کا فیصلہ

8 Oct, 2023 | 04:01 PM

طیب سیف : کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی اسلام آباد (سی ڈی اے) نے پلاٹوں کا ریکارڈ ڈیجیٹلائز کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ 

سی ڈی اے حکام کے مطابق پلاٹوں کا ریکارڈ ڈیجیٹلائز کرنے کیلئے آن لائن پورٹل بنایا جائے گا۔ آن لائن پورٹل پر ہر سیکٹر کے رہائشی، کمرشل پلاٹوں، تعمیرات اور مالکان کی تفصیلات موجود ہونگی۔ پلاٹوں کا ریکارڈ ڈیجیٹلائز کرنے کیلئے اسپارکو سے مدد لی جائے گی۔ 

سی ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر ڈی 12 کا ریکارڈ ڈیجیٹلائز کیا جائے گا۔ پائلٹ پراجیکٹ کی کامیابی کے بعد مرحلہ وار تمام سیکٹرز کا ریکارڈ ڈیجیٹیلائز کیا جائے گا۔ اسٹیٹ مینجمنٹ، پلاننگ، بلڈنگ کنٹرول اور ریونیو ڈائریکٹوریٹ کا ریکارڈ ڈیجیٹل کر دیا جائے گا۔ 

حکام کے مطابق پلاٹس کے مکمل کوائف درج کے اندراج کیلئے پرفارما تیار کیا جارہا ہے، پرفارما کی مدد سے ریکارڈ کو ڈیجیٹلائز کرنے کیلئے ڈیٹا بنک تیار کیا جا ئے گا۔ آن لائن پورٹل تک شہریوں مکمل رسائی حاصل ہوگی، اس سے یہ معلوم کیا جا سکے گا کہ سیکٹر میں کتنے رہائشی و کمرشل پلاٹ ہیں، پلاٹ کا مالک کون ہے، اس کے علاوہ واٹر چارجز یا پراپرٹی ٹیکس اور دیگر واجبات کی تفصیلات بھی معلوم کی جاسکیں گی۔ ایک کلک پر پلاٹ کی مکمل تفصیلات تک رسائی ہوسکے گی۔ شہریوں کو پلاٹوں اور فائلوں کی معلومات کیلئے سی ڈی اے دفاتر کے چکر لگانے سے نجات ملے گی۔ 

مزیدخبریں