اسرائیل  نےفلسطین کو غزہ کا علاقہ خالی کرنے کیلئے 12 گھنٹے کا الٹی میٹم دیدیا 

8 Oct, 2023 | 04:00 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک) اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کو غزہ خالی کرنے کیلئے 12 گھنٹے کا الٹی میٹم دے دیا۔

 غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے دھمکی دی ہے کہ تمام فلسطینی غزہ کا علاقہ مکمل طور پر خالی کر دیں ورنہ بے رحمانہ بمباری کی جائے گی۔     

 ترجمان اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ غزہ پر مکمل قبضہ کریں گے، فلسطینیوں کو نکال دیا جائے گا۔ اگلے 12 گھنٹوں میں غزہ کی پٹی ختم کر دیں گے۔ فلسطینی خود ہی اپنا علاقہ اور گھر بار چھوڑ جائیں۔ 

 اسرائیل اپنے شیطانی منصوبے پر عمل درآمد کرنے کیلئے کیل کانٹے سے لیس ہو کر مظلوم فلسطینیوں پر حملہ آور ہے، اسرائیل کا فلسطینیوں کو ان کے آبائی علاقوں سے نکال کر قبضہ کرنے کی پالیسی پر عرصہ دراز سے عمل پیرا ہے۔ 

مزیدخبریں