ویب ڈیسک: قمبر پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئےغیر ملکی ایرانی ڈیزل اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔
تفصیلات کے مطابق قمبر کے تھانہ اے سیکشن کی پولیس نے قبو روڈ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکی ایرانی ڈیزل اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔ پولیس کو مسافر کوچ سے 13 سئو لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد ہوا۔
دوسری کارروائی قبو سعید خان پولیس کی جانب سے کی گئی۔ ایس ایس پی قمبر کا کہنا ہے کہ پولیس نے موٹر سائیکل سوار سے 3 سئو لیٹر 6 عدد پلاسٹک جھرکین میں بھری غیر ملکی ڈیزل برآمد کرلی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دو ملزمان کو گرفتار کرکے کوچ پولیس کی کسٹڈی میں دیدیا گیا، جہاں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ملزمان کے خلاف تھانہ اے سیکشن اور قبو سعید خان میں الگ الگ مقدمات درج کیے گئے۔ گرفتار ملزمان میں عبدالمطلب بروہی اور محمد کریم بروہی شامل ہیں۔