(ویب ڈیسک)اسرائیل میں پھنسی بالی وڈ اداکارہ سے متعلق اہم خبر آ گئی، ہفتے کے روز فلسطین اور اسرائیل کے درمیان ہونے والی کشیدگی کے باعث اسرائیل میں پھنس جانے والی بالی وڈ اداکارہ نشرت بھروچا سے آخر کار ان کی ٹیم کا رابطہ ہوگیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نشرت بھروچا کی ٹیم ممبر نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ 'نشرت سے رابطہ ہوچکا ہے اور وہ خیریت سے ہیں، سفارت خانے کی مدد سے اداکارہ کو بحفاظت وطن واپس لایا جا رہا ہے'۔ٹیم ممبر نے مزید کہا کہ 'اس وقت نشرت اسرائیلی انٹرنیشنل ائیرپورٹ تل ابیب پر موجود ہیں جنہیں جلد بھارت لایا جائے گا'۔
بھارتی رپورٹس کے مطابق نشرت کی ٹیم نے یہ بھی بتایا کہ 'ہمیں ڈائریکٹ فلائٹ نہیں ملی اس لیے وہ کنیکٹنگ فلائٹ سے واپس بھارت آرہی ہیں، سکیورٹی کے پیش نظر مزید تفصیلات شیئر نہیں کی جاسکتیں لیکن جیسے ہی اداکارہ بھارت پہنچیں گی ہم آپ کو مطلع کریں گے'۔