پاپوانیوگنی میں بھی زلزلہ،شدت 7 ریکارڈ کی گئی

8 Oct, 2023 | 12:43 PM

Imran Fayyaz

 (ویب ڈیسک)افغانستان کے بعد ایک اور ملک میں زلزلے نے بڑی تباہی مچادی ۔بحرالکاہل میں واقع ملک پاپوا نیو گنی میں 7 شدت کے شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

 چینی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی جیولوجیکل سروے نے بتایا کہ پاپوا نیو گنی میں ہفتے کو زلزلے کے شدیدجھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جن کی شدت ریکٹر سکیل پر 7 ریکارڈ کی گئی ہے ۔ زلزلے کا مرکز 72 کلو میٹر گہرائی میں تھا۔

 دوسری جانب افغانستان میں 6.3 شدت کے زلزلے میں 2 ہزار سے زائد افراد جاں بحق اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں۔

 زلزلے کیوں آتے ہیں؟

 ماہرین کے مطابق زمین کی تہہ تین بڑی پلیٹوں سے بنی ہے۔ پہلی تہہ کا نام یوریشین، دوسری انڈین اور تیسری اریبئین ہے۔زیر زمین حرارت جمع ہوتی ہے تو یہ پلیٹس سرکتی ہیں۔ زمین ہلتی ہے اور یہی کیفیت زلزلہ کہلاتی ہے۔

 زلزلے کی لہریں دائرے کی شکل میں چاروں جانب یلغار کرتی ہیں۔زلزلوں کا آنا یا آتش فشاں کا پھٹنا، ان علاقوں ميں زیادہ ہے جو ان پلیٹوں کے سنگم پر واقع ہیں۔

 ماہرین کا کہنا ہے کہ جن علاقوں میں ایک مرتبہ بڑا زلزلہ آ جائے تو وہاں دوبارہ بھی بڑا زلزلہ آ سکتا ہے۔زلزلہ قشر الارض سے توانائی کے اچانک اخراج کی وجہ سے رونما ہوتا ہے، يہ توانائی اکثر آتش فشانی لاوے کی شکل ميں سطح زمين پر نمودار ہوتی ہے۔

 دنیا کے 80 فیصد سے زیادہ زلزلے بحرالکاہل کے کناروں پر ہوتے ہیں جسے رنگ آف فائر یعنی آگ کا دائرہ کہا جاتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ وہاں زمین کے اندر آتش فشانی سرگرمی بہت زیادہ ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ زیادہ تر زلزلے فالٹ زون میں آتے ہیں، جہاں ٹیکٹونک پلیٹیں آپس میں ٹکراتی یا رگڑتی ہیں۔ ٹیکٹونک پلیٹیں وہ پتھریلی چٹانیں ہیں جن سے زمین کی باہر والی تہ بنی ہوئی ہے۔

 ان پلیٹوں کے رگڑنے یا ٹکرانے کے اثرات عام طور پر زمین کی سطح پر محسوس نہیں ہوتے لیکن اس کے نتیجے میں ان پلیٹوں کے درمیان شدید تناؤ پیدا ہوجاتا ہے۔ جب یہ تناؤ تیزی سے خارج ہوتا ہے تو شدید لرزش پیدا ہوتی ہے جو جسے سائزمک ویوز یعنی زلزلے کی لہر کہتے ہیں۔

مزیدخبریں