ورلڈکپ: بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان آج ہونے والے میچ کے دوران بارش کا امکان

8 Oct, 2023 | 10:36 AM

Imran Fayyaz

 (ویب ڈیسک) بھارت میں جاری آئی سی سی ورلڈ کپ میچز میں آج میزبان بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی لیکن اس اہم میچ کے بارش سے متاثر ہونے کے بھی قوی امکانات ہیں۔

 بھارتی شہر چنئی میں ہونے والے آج کے بھارت آسٹریلیا میچ کے دوران بارش کے امکانات ہیں جس سے میچ متاثر ہونے کے بھی امکانات ظاہر ہو رہے ہیں۔ بارش سے متاثر ہونے کی صورت میں میچ اور بھی دلچسپ ہو جائے گا اور ڈی ایل ایس میتھد کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق محکمہ موسمیات نے چنئی میں مسلسل بارش کی پیش گوئی تو نہیں کی لیکن اس شہر کے موسم کا کوئی بھروسہ نہیں، مختلف اوقات میں بارش کے امکانات کو بھی ردِ نہیں کیا جا سکتا۔ 

 دوسری جانب بھارت اور آسٹریلیا دونوں ٹیموں کے اہم کھلاڑی اس میچ کا حصہ نہیں ہوں گے۔ بھارت کے اوپنر بلے باز شبمن گل ڈینگی بخار کا شکار ہیں اور آسٹریلیا کے آل راؤنڈر مارکوس سٹوئنس بھی ابھی مکمل فٹ نہیں ہوئے۔

 واضح رہے کہ چنئی میں گزشتہ روز شام کے وقت موسلادھار بارش ہوئی، ایک ہفتے سے موسم میں اچھی خاصی تبدیلی آئی ہے، آج بھارت آسٹریلیا میچ کے دوران بھی بادل چھائے رہیں گے۔

مزیدخبریں