(ویب ڈیسک) پولیس ملازمین کے بچوں اور ضرورت مند طلبا و طالبات کو جدید کمپیوٹر کورسز کروانے کا فیصلہ کیا گیاہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آئی ٹی فیلڈ اور کمپیوٹر جاننے والے پولیس ملازمین کے بچوں اور مستحق طالبعلموں کو جدید آئی ٹی کورسز کروائے جائیں گے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور اخوت فاؤنڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر امجد ثاقب کی منظوری سے رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ کورسز میں داخلے کے خواہش مند https://bit.ly/ActiveAdmission لنک پر دئیے گئے فارم کو مکمل کرکےرجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق امیدواروں کی سلیکشن کیلئے ضلع بہاولپور کا ٹیسٹ 09 اکتوبر ڈسٹرکٹ پولیس لائنز بہاولپور میں منعقد ہوگا۔ ضلع فیصل آباد کا ٹیسٹ 17 اکتوبر کو ڈسٹرکٹ پولیس لائنز فیصل آباد میں منعقد ہوگا، ضلع چکوال کا ٹیسٹ 19 اکتوبر کو ڈسٹرکٹ پولیس لائنز چکوال میں منعقد ہوگا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق طلبا و طالبات مستفید ہونے کیلئے رجسٹریشن فوری مکمل کرکے ٹیسٹ کی تیاری کا آغاز کریں، پنجاب پولیس اپنے ملازمین کے بچوں اور مستحق طلبا و طالبات کی اعلی تعلیم و تربیت کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔