ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی وزیرخارجہ کامصری ہم منصب سےرابطہ،جنگ بندی کرانےپرزور

امریکی وزیرخارجہ کامصری ہم منصب سےرابطہ،جنگ بندی کرانےپرزور
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا مصری ہم منصب سے رابطہ ،فلسطین اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی پر زور دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یورپی کمیشن اور نیٹو اتحاد نے بھی اسرائیل پر حماس کے حملوں کی مذمت کر دی ہے۔

فلسطین اور اسرائیل کے درمیان پیدا ہونے والی تازہ صورتحال کے بعد روس کا کہنا ہے کہ معاملے پر عرب اور فلسطینی قیادت سے رابطے میں ہیں جبکہ جاپان نے بھی فریقین سے کشیدگی ختم کرنے کی اپیل کردی ہے۔ 
واضح رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نے غزہ پر حملے کی دھمکی دیتے ہوئے فلسطینیوں کو غزہ خالی کرنے کی وارننگ دیدی ہے۔

اسرائیلی اخبار کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ حماس سے بدلہ لیں گے، اسرائیل ہر جگہ بھرپور طاقت کا استعمال کرے گا۔