شاہین آفریدی ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلیں گے یا نہیں؟ بڑی خبر آگئی

8 Oct, 2022 | 05:07 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک) پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ نے انجری کا شکار ہونے والے قومی کرکٹ ٹیم کے پیسر شاہین شاہ آفریدی کی میگا ایونٹ ٹی 20 ورلڈکپ میں شرکت پر وضاحتی بیان جاری کیا۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ قومی کرکٹ ٹیم کےسٹار فاسٹ بولر شاہین آفریدی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے آئندہ میگا ایونٹ کے دورانسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

حال ہی میں ایک ٹی وی شو کے دوران آفریدی کی صحت کی تفصیلات بتاتے ہوئے رمیز راجہ نے کہا کہ شاہین آئندہ ورلڈ کپ میں کھیلنے کے لیے 110 فیصد فٹ محسوس کر رہے ہیں۔شاہین ورلڈ کپ سے قبل مکمل فٹ ہو جائیں گےوہ اب بہت بہتر محسوس کر رہے ہیں۔ ڈاکٹروں نے اس کی ویڈیو بھی بھیجی ہے وہ اب 90 فیصد فٹ ہیں۔

رامیز رجہ کا مزید کہناتھا کہ شاہین آفریدی بھارت کے ساتھ ہونے والے میچ سے قبل پریکٹس کررہے ہیں، قومی کرکٹ ٹیم اور بھارت کے مابین 23 اکتوبر کو کھیلا جائے گا،'گھٹنے کی انجری بعض اوقات نازک ہو سکتی ہے اور اگر شاہین مکمل طور پر بہتر محسوس نہیں کرتے تو انتظامیہ انہیں سکواڈ میں شامل کرنے کا خطرہ مول نہیں لے گی۔'

واضح رہے کہ قومی بولر جولائی میں سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے جس کے باعث وہ نیدر لینڈزکے خلاف ون ڈے سیریز ، ایشیا کپ اور انگلینڈ کی خلاف ہوم سیریز نہیں کھیل سکے۔

 
 
 

مزیدخبریں