ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جشن میلاد النبی ﷺ مذہبی جوش و خروش سے منایا جائے گا

12 Rabi ul Awal
کیپشن: 12 Rabi ul Awal
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ثمرہ فاطمہ:  آقا دو جہاں حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت کا جشن منانے کے لیے شہر کی اہم شاہراہوں اور سرکاری عمارتوں کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مال روڈ، گورنر ہاوس، پنجاب اسمبلی، عجائب گھر، واپڈا ہاؤس سمیت دیگر اہم عمارتوں کو رنگ برنگی روشنیوں سے منور کر دیا۔سوہنا آیا تے سج گئے نے گلیاں بازار۔اللہ کے محبوب، آقا دو جہاں حضرت محمدمصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت کا جشن منانے کی تیاریاں شہر بھر میں روز و شور سے جاری ہیں۔

جشن عید میلاد النبیؐ منانے کے لیے عاشقان رسولؐ کی جانب سے شہر کی اہم عمارتوں اور شاہراہوں کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا۔ مال روڈ پر موجود گورنر ہاؤس، پنجاب اسمبلی، واپڈا ہاؤس، عجائب گھر اور گنبد خضرا مسجد سمیت دیگر اہم عمارتوں کو رنگ برنگی لائٹوں اور برقی قمقموں سے منور کر دیا گیا۔

مال روڈ پر موجود رنگ برنگے لائٹوں سے مزین درختوں نے بھی ایسا سماں باندھا کہ رات کی تاریکی میں بھی یہاں دن کا گمان ہو رہا ہے۔مال روڈ اور شہر کی اہم سرکاری عمارتوں کی سجاوٹ ہر آنے والے کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا رہی ہے۔