گاڑیوں کے خریداروں کیلئے اہم خبر

8 Oct, 2022 | 04:23 PM

M .SAJID .KHAN

(علی ساہی)نئی گاڑی رجسٹرڈ کرانےپرایکسائز آفس سے چیکنگ نہیں کرانا پڑے گی،گاڑی کی رجسٹریشن کے لئےفزیکل ویری فکیشن میں ترامیم کافیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق لوکل خریدی گئی گاڑیوں کی فزیکل ویری فکیشن نہیں کی جائے گی،امپورٹڈ،نیلامی میں خریدی گئی گاڑیوں کی فزیکل انسپکشن لازم قرار دی گئی ہے، ایکسائز حکام کا کہناتھا کہ موجودہ نظام میں رجسٹریشن کےبعد دفتر جاکرگاڑی چیک کرانا لازم تھا،بروقت انسپکشن نہ کرنے پر ہزاروں رجسٹریشن کارڈ التوا کا شکار ہو جاتے ہیں،پیر کے روزسے  پنجاب بھر میں مراسلہ بھجوا دیا جائے گا۔

مزیدخبریں