لاہور سمیت مختلف شہروں میں موبائل سروس کل کو بند

8 Oct, 2022 | 03:56 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک) 9اکتوبر کو ملک بھر میں عید میلاد النبیﷺ انتہائی عقیدت اور مذہبی جوش وجذبے سے منایا جائے گا،شہر قائد میں کل جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر موبائل سروسز بند رہے گی۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق حکومتی احکامات کے مطابق 11 اور 12 ربیع الاؤل کو سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر شہر کے مختلف علاقوں میں موبائل سروس بند رہے گی۔ موبائل سروس کی بندش کی گلستان جوہر، ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی، صدر، ناظم آباد اور کچھ دیگر علاقوں میں رہےگی۔ 12ربیع الاؤل کو عام تعطیل کا اعلان بھی کیا گیا۔

پاکستان اور دنیا بھر کے مسلمان 12 ربیع الاؤل کو اس دن کے طور پر مناتے ہیں جب حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت ہوئی۔ اس مقدس مہنے کا چاند نظر آتے ہی ملک مساجد،سڑکیں، گلیاں، عمارتوں کو رنگ برنگی روشنیوں سے سجایا جاتا ہے، مہینے بھر میں تقریبات ہوتی ہیں۔

ہر سال حکومت، مذہبی تنظیمیں، میلاد کمیٹیاں، اور افراد سالانہ تقریب کے موقع پر بڑی تعداد میں سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کرتے ہیں، جن میں جلوس، سیمینار، کانفرنسز اور مباحثے کے پروگرام شامل ہوتے ہیں۔

پی ٹی اے نے کل لاہور شہر میں جزوی موبائل فون جامنگ کی منظوری دی دی ,لاہور شہر میں کل عید میلاد کی مرکزی جلوں کے راستے میں موبائل سروس جام ہوگی۔

دوسری جانب حکومت سندھ کی جانب سے جاری اعلامیے میں عید جشن میلاد النبی ﷺ  کے موقع پر 9 اکتوبر کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ جشن میلاد النبی ﷺ  کی مناسبت سے ملک بھر میں چراغاں کیا جا رہا ہے اور مساجد میں پروگرامات کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں نبی آخر الزماں کی زندگی کی مناسبت سے خطابات کا سلسلہ جاری ہے۔

لاہور میں عیدمیلادالنبیﷺ کے موقع پر موبائل فون سروس جام کی جائے یا نہیں؟ محکمہ داخلہ نے ڈپٹی کمشنرز سے رائے مانگی تھی،محکمہ داخلہ کے ذرائع کے مطابق عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر موبائل فون سروس جامنگ کا فیصلہ ڈی سیز کی رپورٹ پر کیا جائےگا، محکمہ داخلہ نے اضلاع کے ڈی سیز کو ڈسٹرکٹ اینٹیلیجینس کمیٹی کا اجلاس بلانے کی بھی ہدایت کی گئی تھی۔

مزیدخبریں