سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری

8 Oct, 2022 | 03:55 PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخوا حکومت نے پراجیکٹس، کمپنیوں، پالیسی سیلز اور اتھارٹیز میں خدمات انجام دینے والے سرکاری ملازمین کے انسینٹیو الاؤنس میں بڑا اضافہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق اس مد میں وزیرعلیٰ کی منظوری سے محکمہ خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق گریڈ بائیس کے افسروں کے لیے انسینٹیو الاؤنس ساڑھے تین سے بڑھا کر چار لاکھ، گریڈ اکیس کے لیے تین سے ساڑھے تین لاکھ روپے کردیا گیا ، گریڈ بیس کے لیے ڈھائی سے تین لاکھ ، گریڈ انیس کے لیے دو لاکھ سے پونے تین لاکھ ، گریڈ اٹھارہ کے لیے ڈیڑھ لاکھ سے سوا دولاکھ روپے کردیا گیا ہے۔

حکومت کی جانب سے گریڈ 17 کے لیے یہ الاؤنس ایک لاکھ سے پونے دو لاکھ، گریڈ سولہ کے لیے 75 ہزار سے ڈیڑھ لاکھ ، گریڈ گیارہ سے پندرہ کے لیے الاؤنس 60 ہزار روپے ہوگا۔

اسی طرح  گریڈ پانچ سے دس ہزار کے لیے 50 ہزار اور گریڈ ایک سے چار ملازمین کو یہ الاؤنس 35000 روپے ملے گا، اضافہ شدہ الاؤنس کا اطلاق یکم اکتوبر 2022ء سے ہوگا۔

 

مزیدخبریں