ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نہم و دہم کےخراب نتائج پراساتذہ کا معاوضہ روک لیا گیا

teachers
کیپشن: teachers
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: تعلیمی بورڈ نے نہم و دہم کے خراب نتائج پر ہزاروں اساتذہ کا معاوضہ روک لیا۔

تفصیلات کے مطابق غلط مارکنگ کرنے پر معاوضوں میں 45 فیصد کٹوتی کرنے کا امکان،ایگزمینرز معاوضوں کے حصول کیلئے خوار،بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ غلط مارکنگ کا ذمہ دار ٹیچر ہے، ری چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کے بعد اساتذہ کو معاوضوں کی ادائیگی کردی جائیں گی۔

نہم ودہم کے پیپر چیک کرنیوالے 15 ہزار سے زائد اساتذہ معاوضوں کے حصول کیلئے خوار ہوگئے، تعلیمی بورڈ نے نہم و دہم کے خراب نتائج پر ہزاروں اساتذہ کا معاوضہ روک لیا۔ پیپر مارکنگ والے اساتذہ معاوضوں کے حصول کیلئے تعلیمی بورڈ کے دفاتر میں چکر لگانے پر مجبور ہیں۔ غلط مارکنگ کرنیوالے اساتذہ کے معاوضوں میں سے 45 فیصد کٹوتی کیے جانے امکان ہے۔

رزلٹ آئے ایک ماہ سے زائد کا وقت گزر گیا لیکن ایگزمینرز کو معاوضہ ادا نہیں ہو سکا۔ یاد رہے کہ میٹرک کا رزلٹ 31 اگست اور نہم کے رزلٹ اعلان 19 ستمبر کو کیا گیا۔ایگزمینرز نے معاوضوں کی فی الفور ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ پیپروں کی ری چیکنگ کا سلسلہ جارہی ہے، غلط مارکنگ کا ذمہ دار ٹیچر ہے، ری چیکنگ کے فوراً بعد معاوضوں کی ادائیگی کردی جائے گی۔