رانا ثناء اللہ کے بلا ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

8 Oct, 2022 | 02:12 PM

(سٹی42) اینٹی کرپشن نے وفاقی وزیر داخلہ  رانا ثناء اللہ کے بلا ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن انکوائری میں حاضر نہ ہونے پر وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے بلا ضمانت وارنٹ گرفتاری   جاری کیے گئے، بلا ضمانت وارنٹ گرفتاری سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ نے جاری کئے،رانا ثناء اللہ کے بلا ضمانت وارنٹ مقدمہ نمبر 20/19 میں جاری ہوئے۔ 

دوسری جانب ایس ایچ او تھانہ کوہسار نے  رانا ثناء اللہ کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کروانے سے انکار کردیا ، ایس ایچ او کا موقف ہے کہ عدالت سے جاری وارنٹ پر فیصل آباد کا ایڈریس موجود ہے،رانا ثناءاللہ تھانہ کوہسار کی حدود میں رہائش پذیر نہیں،نہ ہی ان کا کوئی دفتر تھانہ کوہسار  کی حدود میں ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ اینٹی کرپشن ٹیم کی آمد اور روانگی بھی تھانہ کوہسار میں نہیں  ڈالی جائے گی، اینٹی کرپشن کی ٹیم کے پاس نامکمل وارنٹ گرفتاری تھے، اینٹی کرپشن کی ٹیم کے پاس موجود وارنٹ فیصل آباد کے رہائشی ایڈریس کے ہیں، اینٹی کرپشن ٹیم تھانہ کوہسار سے واپس روانہ ہوگئی۔ 

مزیدخبریں