ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

8 اکتوبر 2005 کے قیامت خیز زلزلے کو 17 برس بیت گئے

8 October Earthquake
کیپشن: 8 October Earthquake
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42)8 اکتوبر 2005کے قیامت خیز  زلزلے کو 17برس بیت گئے، صبح 8 بج کر 52 منٹ پر رمضان المبارک کے مہینے میں مظفرآباد،  باغ، وادی نیلم، چکوٹھی اور دیگر علاقوں میں 7.6 شدت کا  زلزلہ آیا , پاکستانی قوم اس سلسلے میں آج اپنے پیاروں کی 17ویں برسی آج منارہی ہے۔

زلزلے کا مرکز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے 95 کلومیٹر دور اٹک اور ہزارہ ڈویژن کے درمیان تھا، زلزلے کے نتیجے میں لاکھوں مکانات زمین بوس ہوگئے ہزاروں افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے کئی علاقے صفحہ ہستی سے مٹ گئے، زلزلے سے اسلام آباد کے مارگلہ ٹاورز کا ایک بھی حصہ زمین بوس ہو گیا تھا۔

ہر سال مارگلہ ٹاور کے باہر  دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں جاں بحق افراد کے ورثا اور سول سوسائٹی کے ممبران نے بچھڑنے والوں کے لیے   ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔ 

رپورٹ کے مطابق ریکٹر اسکیل پر یہ زلزلہ زیر زمین 15 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا جس کی شدت7 اعشاریہ6 ریکارڈ کی گئی تھی، زلزلے کے بعد کئی روز تک آفٹر شاکس کا سلسلہ بھی جاری رہا۔