ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممنوعہ فنڈنگ کیس: پی ٹی آئی نے ایف آئی اے انکوائری چیلنج کردی

PTI challenged FIA inquiry
کیپشن: PTI challenged FIA inquiry
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) ممنوعہ فنڈنگ کیس، پاکستان تحریک انصاف نے ایف آئی اے انکوائری اسلام آبادہائیکورٹ میں چیلنچ کردی۔

 تحریک انصاف نے ایف آئی اے انکوائری کیخلاف اسلام آبادہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی، درخواست میں سیکرٹری داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے اور تفتیشی افسر کو فریق بنایا گیا، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ   ایف آئی اے سیاسی بنیاد پر ہراساں کررہی ہے، ایف آئی اے نے سینیٹر سیف اللہ نیازی کے گھر چھاپہ مارا، ہراساں کیا، ایف آئی اے انکوائری اور چھاپے غیرقانونی ہیں، فوری روکا جائے۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ ریجیم چینج کے بعد پی ٹی آئی نے حکومت مخالف تحریک کے لیے فنڈز اکٹھے کیے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ایف آئی اے کو فنڈنگ کیس میں گرفتاریوں اور چھاپوں سے روکا جائے،عدالت ایف آئی اے کو فنڈنگ کیس کی تحقیقات سے بھی روکے۔