ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ہائیکورٹ نے 4 سالوں میں دفتری اوقات کے علاوہ کتنے کیسز سنے؟

Islamabad High Court
کیپشن: Islamabad High Court
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) اسلام آباد ہائیکورٹ نے چار سالوں میں دفتری اوقات کے علاوہ کتنے کیسز سنے؟ تفصیلات سامنے آ گئیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے 2019 سے دفتری اوقات کے علاوہ کیسز سننے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر رکھا ہے ، 2018  سے اب تک مجموعی طور پر 759 کیسز دفتری اوقات کے علاوہ سنے گئے،2018 میں 137، 2019 میں 139، 2020 میں 138 کیسز دفتری اوقات کے علاوہ سنے گئے،2021 میں 180، 2022 میں 165 کیسز کی سماعت دفتری اوقات کے علاوہ ہوئی۔
نواز شریف، عمران خان اور پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت سیاسی کیسز دفتری اوقات کے علاوہ سنے گئے ،جھگیوں والوں کے کیسز سمیت عام سائلین کے کیسز کی سماعت دفتری اوقات کے علاوہ ہوتی رہی ۔

نواز شریف کیس کی ہفتے کے روز سماعت پر شدید تنقید کی گئی تھی،عمران خان نے تاخیر سے عدالت اوپن ہونے پر جلسوں میں بھی اعتراض اٹھایا تھا ، پی ٹی آئی رہنماؤں کے لیے عید کی چھٹی کے روز عدالت اوپن ہوئی، عمران خان کو اتوار کے روز حفاظتی ضمانت دی گئی،