سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے نوکری 3 سال بڑھانے کی درخواست دیدی

8 Oct, 2022 | 11:47 AM

ویب ڈیسک: سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے اپنی نوکری 3 سال بڑھانے کی درخواست دے دی ہے ۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق غلام محمودڈوگر نے نوکری 3 سال بڑھانے کی درخواست سروسز ٹربیونل میں دائرکی ہے جس میں مو¿قف اختیار کیا گیا ہے کہ 1993 میں پولیس سروس جوائن کی، شناختی کارڈ پر تاریخ پیدائش 23 اپریل1963 تھی لیکن اصل تاریخ پیدائش 28 جنوری 1965 ہے۔

سی سی پی اوغلام محمودڈوگر کی درخواست کے مطابق 2019 میں نادرا کے ریکارڈ میں تبدیلی کیلئے سول عدالت سے ڈگری جاری کروائی، نادرا میں ریکارڈ کی درستگی کے باوجود سروس بک میں تبدیلی نہ لائی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سروسزٹربیونل نے درخواست پراسٹیبلشمنٹ ڈویڑن سے 14 اکتوبر کو کمنٹس مانگے ہیں۔دوسری جانب اسٹیبلشمنٹ ڈویژن غلام محمود کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن پہلے ہی جاری کرچکی ہے جس کے مطابق غلام محمود ڈوگر 23 اپریل2023 کوریٹائرڈہوجائیں گے۔

مزیدخبریں