فیفا ورلڈکپ کے گانے کا ٹریک 'لائیٹ دی اسکائے' جاری

8 Oct, 2022 | 11:21 AM

ویب ڈیسک: فیفا ورلڈکپ کا ساؤنڈ ٹریک 'لائٹ دی اسکائے'   جاری کر دیا گیا اور اس گانے کو خاص 4 خواتین نے مل کر بنایا ہے۔

قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈکپ کیلئے زور و شور سے تیاریاں جاری ہیں اور دنیا بھر سے فیفا فینز عرب امارات کا رخ کر رہے ہیں۔ فیفا کی شان کو بڑھانے کیلئے ہر بار کی طرح اس بار بھی گانا تیار کیا گیا ہے اور اس کا ساؤنڈ ٹریک جاری کردیا گیا ہے۔

گانے کی ویڈیو میں مشہور ڈانسر نورا فتیحی کے ساتھ عراقی سپر اسٹار رحمہ ریاض، مراکش سے ایوارڈ یافتہ گلوکارہ اور نغمہ نگار منال اور عربی گلوکارہ بلقیس شامل ہیں۔ گانے کی فلم سازی اور میوزک ویڈیو میں خواتین ریفریز کی شمولیت کا جشن بھی منایا گیا ہے۔اس کے علاوہ کہا جارہا ہے کہ گانے کی خاصیت کو چار چاند 4 مشہور خواتین نے لگائیں ہے۔ 

اس سے قبل بھی فیفا ورلڈکپ کیلئے مشہور گلوکاروں نے اپنی آواز کے جادو جگائے ہیں۔شکیرا نے 2010 کے ورلڈکپ کا گانا 'وکا وکا' گایا جس نے دنیا بھر میں شہرت حاصل کی۔

گلوکارہ جینیفر اور پٹ بل نے 2014 میں 'We Are One (Ole Ola)' گایا لیکن اس نے 'وکا وکا' جیسی مقبولیت حاصل نہیں کی اور نہ ہی  2018 کا گانا 'Live it' عوام میں اتنا مقبول ہوا۔

اس سال ورلڈکپ کا انعقاد قطر میں کیا گیا ہے اور اس کی افتتاحی تقریب 20 نومبر کو البیت اسٹیڈیم میں ہوگی۔ویڈیو دیکھنے کیلئے نیچے دئیے گئے لنک پر کلک کریں۔

https://dai.ly/x8ea9xv

مزیدخبریں