ملک بھر میں کورونا کے وار تھمنے لگے، مثبت کیسز کی شرح میں کمی

8 Oct, 2022 | 10:58 AM

ویب ڈیسک: ملک بھر میں کورونا کے وار تھمنے لگے، مثبت کیسز کی شرح میں کمی ہوئی ہے۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 13 ہزار 736 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے کورونا کے مزید 51 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔این آئی ایچ کی رپورٹ کے مطابق ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.37 فیصد رہی، ملک بھر میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔

ملک بھر میں اب بھی 38 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

مزیدخبریں