ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈرون کیمروں کے استعمال پر پابندی عائد

Drone Cameras
کیپشن: Drone Cameras
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی کے ضلع جنوب میں 90 دن کے لیے ڈرون کیمرے کے استعمال پر پابندی عائد کر دی۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ کی جانب سے ایک مراسلے کے ذریعے ضلع جنوب میں ڈرون اڑانے پر پابندی عائد کرنے کی درخواست کی گئی تھی جس کے بعد محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے پابندی کا حکم نامہ جاری کر دیا گیا، تمام متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز کو پابندی کی خلاف ورزی والوں کے خلاف کارروائی کا حکم بھی دیدیا گیا۔