ویب ڈیسک: عالمی منڈی میں خام تیل قیمتوں میں اضافہ اور گیس کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
خام تیل کی قیمتوں میں 5 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کے بعد برینٹ خام تیل کی قیمت 98 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 93 ڈالر فی بیرل کی سطح پر موجود ہے۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں گیس کی قیمت میں 3 فیصد سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔