اس کھلاڑی کو سکواڈ میں شامل کیاجائے: وقار یونس قومی بلے باز کے حق میں بول پڑے

8 Oct, 2021 | 11:03 PM

Imran Fayyaz

 (ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق باﺅلنگ کوچ وقار یونس ٹی 20 ورلڈکپ سکواڈ میں شرجیل خان کو شامل نہ کرنے پر بول پڑے اور پی سی بی سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ ابھی ورلڈ کپ سکواڈ میں تبدیلی کرنے کیلئے48 گھنٹے رہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق باﺅلنگ کوچ وقار یونس بھی شرجیل خان کے مداح نکلے ،شرجیل خان کی سنچری کے بعد سابق باؤلنگ کوچ نے ٹویٹ میں سلیکٹرز اور پی سی بی مینجمنٹ پر طنزکرتے ہوئے کہاکہ ابھی ورلڈ کپ سکواڈ میں تبدیلی کرنے کیلئے48 گھنٹے رہتے ہیں۔شرجیل خان ویل پلیڈ ،آپکی کلاس ہی الگ ہے۔

مزیدخبریں