ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سٹیج پر گرنے والی دلہن نے شادی ہال انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا

Marriage hall
کیپشن: Bride
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک)برطانیہ میں دلہن نے شادی کے روز سٹیج پر گرنے کے  کی وجہ سے ہڈی ٹوٹنے پر شادی ہال کے منتظمین کے خلاف مقدمہ درج کروادیا۔ دلہن نے اس افسوسناک واقعے کا ذمہ دار شادی ہال انتظامیہ کو قرار دیا اورمیرج ہال کے منتظمین کے خلاف ایک لاکھ 50 ہزار پاؤنڈ ہرجانے کا مقدمہ دائر کیا ہے۔

 غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں دلہن اپنی شادی کے روز ڈانس فلور پر پھینکے گئے مشروب سے پھسل کر گر گئی تھی اور اس کی کہنی کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی۔کیرا ڈونوون نامی دلہن پیشے سے ٹیچر ہیں۔دلہن نے اپنے گرنے  کا ذمہ دار میرج ہال سٹاف کو ٹھہرایا ۔

 ذہن نشین رہے کہ دلہن کے گرنے اور ان کے زخمی ہونے کا واقعہ 2018 میں پیش آیا تھا جس کے بعد کیرا کے تین آپریشن کے باوجود ان کے ہاتھ میں مستقل درد رہ گیا جس کے باعث وہ ملازمت کے قابل بھی نہیں رہیں۔