ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مینار پاکستان واقعہ کا اصل مجرم ریمبو نکلا

ayesha akram tiktokar
کیپشن: ayesha akram
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:لاہور میں جشن آزادی کے موقع ہونے ٹک ٹاکر خاتون عائشہ اکرم کے ساتھ ہونے والی غیراخلاقی حرکات کے معاملہ میں نیا موڑ آگیا، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور شارق جمال خان کی سربراہی میں تفتیشی ٹیم کو اہم کامیابی مل گئی۔

 رپورٹ کے مطابق لاہورانویسٹی گیشن پولیس  کوسانحہ گریٹر اقبال پارک میں اہم پیش رفت حاصل ہوگئی،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور شارق جمال خان کی سربراہی میں تفتیشی ٹیم کو اہم کامیابی حاصل ہوئی،ڈی آئی جی انویسٹی کا کہناتھا کہ گریٹر اقبال پارک کی متاثرہ عائشہ کے تتیمہ بیان میں 13افراد کو نامزد کیا،بیان کے بعد گریٹر اقبال پارک کے مرکزی ملزم عامر سہیل عرف ریمبو سمیت 8افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

 یادرہے گریٹر اقبال پارک میں 14اگست کے موقع پر خاتون ٹک ٹاکر کو سینکڑوں افراد کی جانب سے ہراساں کیےجانے، کپڑے پھاڑنے اور زدوکوب کرنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔اس واقعے کے بعد پولیس نے 300 سے زیادہ افراد کو جیو فینسنگ کی مدد سے حراست میں لیا تھا۔ جن میں سے متاثرہ خاتون نے شناخت پریڈ میں صرف چھ ملزمان کو شناخت کیا تھا جو ریمانڈ پر جیل میں بند ہیں جب کہ باقی افراد رہا کیے جا چکے ہیں۔ 

M .SAJID .KHAN

Content Writer