پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے

8 Oct, 2021 | 08:10 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک:    آئی جی پنجاب راو سردار علی خان نےایس ایس پی ایڈمن لاہورسمیت 7 افسران کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے۔
 رپورٹ کے مطابق ائی جی پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئےایس ایس پی اکاؤنٹیبلیٹی برانچ غلام مبشر میکن کو ایس ایس پی ایڈمن لاہور تعینات کر دیا ۔ڈی پی او سیالکوٹ عبدالغفار قیصرانی کو اے آئی جی ڈسپلن سی پی او آفس لاہور تعینات کر دیا گیا۔ایس پی سٹاف آفیسر ٹو وزیراعلی پنجاب عاطف نزیر کو ڈی پی او سیالکوٹ تعینات کر دیا گیا۔

ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق کو ایس پی سٹاف آفیسر ٹو وزیراعلی پنجاب تعینات کر دیا گیا۔ایس پی انویسٹیگیشن ٹوبہ ٹیک سنگھ سردار ماہوار خان کو ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کا اضافی چارج دے دیا گیا۔ڈی پی او نارووال سید علی اکبر شاہ کو سی پی او رپورٹ کرنے کی ہدایت۔ایس ایس پی ار اینڈ اے سی ٹی ڈی کامران ممتاز کو ڈی پی او نارووال تعینات کر دیا گیا

مزیدخبریں