علیزے شاہ کی منیب بٹ سے شادی؟ اداکارہ نے خود ہی بتادیا

8 Oct, 2021 | 07:09 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ علیزے شاہ سوشل میڈیا پر اکثر متحرک رہتی ہیں، گزشتہ روزاداکارہ نےمعروف اداکار منیب بٹ کے ساتھ ایک ویڈیو بنائی جبکہ کچھ نئی تصاویر بھی منظر عام پر آئی ہیں، جس پر صارفین میں یہ چہ مگوئیاں کی جارہی ہیں کہ دنوں نے شادی کرلی ہے، علیزے شاہ  نے خود ہی اس بارے بتادیا۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ علیزے شاہ سوشل میڈیا پر اکثر متحرک نظرآتی ہیں، انسٹا پرویڈیوز اور تصاویر لگا کر  مداحوں کو اپنی مصروفیات سے باخبر رکھتی ہیں، خوبرو اداکارہ علیزے شاہ کا نام کسی تعریف کا محتاج نہیں، اداکارہ کی ڈراموں میں پرفارمنس نے دیکھنے والوں سے خوب داد سمیٹی اور بہترین اداکاری کرتے ناظرین کو محظوظ بھی کیا۔

گزشتہ روزسوشل میڈیا پر ماہا وجاہت برانڈ  ویڈیو  وائرل ہوئی جس میں اداکارہ علیزے شاہ اور منیب بٹ کو ایک ساتھ دیکھا جاسکتا ہے، دنوں نے سفید اور گولڈن رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے جس میں اور بھی حسین لگ رہے ہیں جبکہ یہ لباس ' میراث ڈیزائنر کی کولکشن ہے۔

علاوہ ازیں اداکارہ نے ساتھی اداکار منیب بٹ کے ساتھ عروسی ملبوسات میں فیشن شوٹ کی تصاویر شیئرکیں،سوشل میڈیا صارفین نے دنوں کی نئی تصاویر کو دیکھ کر دلچسپ کمنٹس کئے یہاں تک دنوں کا شادی کے بندھن میں باندھ دیا،ایک مداح نے دلہا پرزیادہ غور کیے بغیرخود ہی فرض کرلیا کہ علیزے شادی کے بندھن میں بندھ چکی ہیں۔

اداکارہ علیزے شاہ نے صارف کے اس کمنٹس کا سکرین شاٹ لے کر اپنی انسٹاگرام اکاؤنٹ میں شیئر کیا اور اس بےخبری کو سراہتےہوئے قہقہے اور دل والے ایموجیزکے ساتھ لکھا  ’بس اتنا بےخبرہونا ہے دنیا سے‘۔

واضح رہے کہ اداکارہ علیزے شاہ اور منیب بٹ کی ویڈیو میں عروسی لباس میں دنوں کو دکھایا گیا تھا، ویڈیو میں شادی کے سین کی بھی عکسبندی کی گئی جس میں ایک طرف علیزے شاہ بیٹھیں ہیں جبکہ دوسری جانب اداکار منیب خان موجود تھیں، اداکارہ سر سے اشارہ کرتے کچھ کہتی بھی نظر آتی ہیں، وائرل ہونے والی ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں بالی ووڈ فلم'پدماواتی' کا گانا' دیوانی مستانی' چل رہا ہے۔


 

مزیدخبریں