(ویب ڈیسک )ہر انسان چاہتا ہے کہ وہ خوبصورت،دلکش اور جاذب نظر دکھائی دے لیکن سوال یہ ہے کہ ایسی کون سی اشیا ہیں جو جلد کو صحت مند اور خوبصورت بنا سکتی ہیں۔
اگر بات کریں خواتین کی تو وہ اپنی جلد کی خوبصورتی کے لئے میک اپ سمیت ہر طرح کا جتن کرتی ہیں۔ ماہرین کے مطابق مختلف وٹامنز جلد کی خوبصورتی میں اہم کردا ر ادا کرتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وٹامن ای ایک طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ ہے جو نہ صرف جلد پر سورج کے مضر اثرات کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے بلکہ جلد کی سوزش کو کنٹرول کرتا ہے جس سے آپ کی جلد جوان محسوس ہوتی ہے۔
وٹامن ڈی آپ کی جلد اور بالوں کی صحت میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے، یہ قدرتی غذائی ذرائع جیسے سالمن، ٹونا مچھلی اور دیگر اناج میں پایا جاتا ہے۔وٹامن اے جلد کے لیے ایک ضروری غذائیت ہے کیونکہ یہ جلد کو مضبوط بنانے اور جلد کی مرمت میں بھی مدد کرتا ہے۔
وٹامن کے آنکھوں کے سیاہ حلقوں کے علاج میں وٹامن کے کی اہمیت کا مشورہ دیتے ہیں۔وٹامن کے دیگر اجزا اور علاج کے ساتھ مل کر ایک خاص حد تک مسلسل نشانات، داغ اور سیاہ دھبوں کے علاج میں بھی مدد کرتا ہے، یہ قدرتی طور پر پالک، سبز پھلیوں، گوبھی وغیرہ میں پایا جاتا ہے۔وٹامن اے آلو، پتوں والی سبزیوں، انڈوں، کدو اور گاجر وغیرہ میں پایا جاتا ہے، وٹامن اے مہاسوں، ایکنی، پگمنٹیشن ، باریک لکیروں اور جھریوں جیسے مسائل کے علاج میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔
وٹامن بی کمپلیکس، جلد، بالوں اور یہاں تک کہ ناخن کی مجموعی صحت میں مدد اور بہتری لاتا ہے۔ یہ جسم کو ضروری فیٹی ایسڈ کو موثر انداز میں استعمال کرنے میں مدد کرتا ہے۔وٹامن بی کمپلیکس گوشت، انڈوں، مچھلی، جھینگے، گری دار میووں اور بیجوں میں پایا جاتا ہے، بی کمپلیکس وٹامنز عام طور پر تجویز کردہ وٹامن سپلیمنٹس میں سے ایک ہیں۔