ٹاٹا گروپ نے انڈیا کی سرکاری ایئر لائن کو کریش سے بچالیا

8 Oct, 2021 | 06:41 PM

ویب ڈیسک: بھارتی حکومت آخر کار سرکاری ایئر لائن ایئر انڈیا کی نجکاری میں کامیاب ہوگئی۔ ٹاٹا گروپ نے 18 ہزار کروڑ کی بولی دے کرقرضوں میں ڈوبی ایئر لائن خرید لی۔

رپورٹ کے مطابق دن بدن برے حالوں کو پہنچتی بھارت کی سرکاری ایئرلائن ایئر انڈیا کی کمان اب ٹاٹا گروپ سنبھالے گا۔ بھارت کے ڈیپارٹمنٹ آف انویسمنٹ اینڈ ایسٹ منیجمنٹ  کے سیکرٹری تہین کانت نے کہا کہ ایئر انڈیا کے لئے ٹاٹا گروپ نے 18,000 کروڑ روپے کی بولی لگائی تھی۔ یادرہے ایئر انڈیا  کےذمے 15 ہزار 300 کروڑ روپے کا قرض اب ٹاٹا  کمپنی چکائے گی۔

ایئر انڈیا پر 31 اگست تک 61 ہزار 560 کروڑ روپئے کا قرض تھا۔ اس میں 15 ہزار 300 کروڑ روپے ٹاٹا سنس ادا کرے  گی جبکہ باقی کے 46 ہزار 262 کروڑ روپے ایئر انڈیا اسسٹ ہولڈنگ کمپنی بھرے گی۔ ایئر انڈیا کے لئے ٹاٹا گروپ  اور اسپائس جیٹ کے اجے سنگھ نے بولی لگائی تھی۔

یاد رہے کہ جے آر ڈی ٹاٹا نے 1932 میں ٹاٹا ایئر لائنز کمپنی کو قائم کیا تھا تاہم آزادی کے بعد بھارتی حکومت کے حوالے کردیا گیا تھا۔ اب 68 سال بعد واپس ایئر انڈیا کو ٹاٹا گروپ نے سب سے زیادہ بولی لگاکر خرید لیا ہے۔   

مزیدخبریں