ہائر ایجوکیشن کمیشن نے سرکاری خزانے کا منہ کھول دیا؛ اہم فیصلہ

8 Oct, 2021 | 06:27 PM

M .SAJID .KHAN

(اکمل سومرو)ہائر ایجوکیشن کمیشن نے سرکاری خزانے کا منہ کھول دیا، پاک یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ایمرجنگ ٹیکنالوجی کےپراجیکٹ ڈائریکٹر کو5 لاکھ روپے تنخواہ کے عوض ہائرکرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہائرایجوکیشن کمیشن نے من پسند افراد کو تعینات کرنے کے لئے پرکشش تنخواہوں کی منظوری دی ہے، پاک یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ایمرجنگ ٹیکنالوجی کا منصوبہ شروع کرنے کے لئےبھرتیاں کی جا رہی ہیں۔

یونیورسٹی منصوبہ کے لئے 3 لاکھ 50 ہزار روپے کے عوض ایڈوائزر بھرتی ہوگا، ایچ ای سی نے ڈائریکٹر فنانس اور ڈائریکٹر پلاننگ کی اڑھائی لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ مقرر کر دی، ڈائریکٹر ا نجیئرنگ اڑھائی لاکھ روپے جبکہ پراجیکٹ ڈائریکٹر کے سیکرٹری کے لئے ایک لاکھ 25 ہزار روپے تنخواہ مقرر کی گئی ہے۔

ایچ ای سی نے مذکورہ عہدوں پر افسران کی بھرتیوں کی منظوری دے دی ہےجبکہ تقرریوں کے لئے ویب سائٹ پر اشتہار بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب محکمہ ہائر ایجوکیشن کی جانب سے وزیراعلیٰ کو  3500 کالج ٹیچرز انٹرن بھرتی کرنے کی سمری ارسال کی گئی ہے، ماہانہ تنخواہ 45 ہزار روپے ہوگی۔کالج ٹیچرز انٹرن صرف چھ ماہ کے لئے بھرتی ہوں گے۔

 سمری محکمہ خزانہ میں انڈر پراسیس ہے۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن نے 24 سو 50 کالج لیکچرار بھرتی کرنے کی ریکوزیشن پہلے ہی پنجاب پبلک سروس کمیشن کو ارسال کر رکھی ہے۔
 

مزیدخبریں