نکاح کے فوری بعد دولہےکی دلہن کو طلاق؛ وجہ جان کر آپ دنگ رہ جائینگے

8 Oct, 2021 | 06:06 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک) زندگی میں اہم فیصلہ شادی کو تصور کیا جاتا ہے کیونکہ انسان نے اپنی ساری زندگی اپنے نئے ہمسفر کے ساتھ گزارنی ہوتی ہے، شادیوں میں رسم ورواج کو بھی خاص اہمیت حاصل ہے، شادی کے دن ایک ایسا واقعہ پیش آیا کہ دلہے نکاح کے فوری بعد دلہن کا طلاق دے دی۔

تفصیلات کےمطابق آج کل نئے جوڑے اپنی شادی کے دن کو یاد گار بنانے کے لئے مختلف انداز اپناتے نظرآتے ہیں، زندگی میں اہم فیصلہ شادی کو تصور کیا جاتا ہے کیونکہ انسان نے اپنی ساری زندگی اپنے نئے ہمسفر کے ساتھ گزارنی ہوتی ہے، مگر گزشتہ دنوں ایک شادی میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا جس کو سننے والے دنگ رہ گئے.

اردن میں دولہا نے نکاح کے فوری بعد دلہن کو صرف اس لئے طلاق دیدی کہ اس نے ماسک پہننے سے انکار کردیا تھا، اس ناخشگوار واقعہ کے بعد افسردہ ہونے والی دلہن کا کہنا تھا کہ ’ماسک پہننے سے ان کی لپ اسٹک خراب ہوجائے گی‘ جس پر دولہا نے حاضرین اور نکاح خواں کے سامنے دلہن کو طلاق دے دی۔

ذرائع ابلاغ کےمطابق شادی کی اس پرمسرت تقریب میں دولہا دلہن کے اہلخانہ سمیت دوست احباب نے شرکت کی، نکاح رجسٹرار کے آفس موجود دولہا، دلہن اور دیگر حاضرین تھے، رجسٹرار آفس کے اہلکار نے دلہن سے کہا کہ کورونا کے حوالے سے احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے ماسک پہن لیں۔

رجسٹرار آفس کے اہلکار نے متعدد بار توجہ دلائی اس کے باوجود دلہن نے بات نہ مانی۔ دولہا اور ان کے اہلخانہ نے بھی دلہن کو ماسک پہننےکے لئے کہا مگر دلہن کا ایک ہی جواب تھا ’ماسک سے لپ اسٹک خراب ہو جائے گی جو بڑی محنت سے لگائی ہے‘۔

دلہن کی بات سن کر دولہا کو غصہ آگیا اور انہوں نے کھڑے کھڑے یہ کہتے ہوئے دلہن کو طلاق دے دی کہ ’جو عورت پہلے دن ہی اپنے شوہر کی بات نہ مانے اس سے آئندہ کسی بھلائی کی اُمید نہیں رکھی جاسکتی‘۔

دولہے کے طیش میں آنے پر وہاں موجود دلہن کے اہلخانہ اور دیگر عزیز و اقارب نے معاملے کو ٹھنڈا کرنے کی بڑی کوشش کی، تاہم دولہا نے اپنا فیصلہ برقرار رکھا اور دلہن کا طلاق دے کر اپنے گھر والوں کے ساتھ چلتا بنا۔

مزیدخبریں