ویب ڈیسک: کچھ سیکنڈز کی غلطی یا پلک جھپکتے کی حاضر دماغی جان لے بھی سکتی ہے اور جان بچا بھی سکتی ہے۔ نیوجرسی پولیس افسروں کی ویڈیو وائرل ہوگئی.
ایسا ہی ہوا امریکہ کی ریاست ورجینیا کے شہر گیٹ سٹی میں جہاں پولیس آفیسر جیسیکا ہائی وے 23 پر کھڑی اپنے ساتھی افسر میتھیو سٹیوراٹ کے ساتھ ایک حادثے کی تفتیش کررہی تھیں کہ اچانک میتھیو ان پر جھپٹا اور انہیں ایک سائیڈ پر کردیا۔ اتنے میں سامنے سے آنے والی بے قابو کار شیرف کی گاڑی سے ٹکرائی اور اگر جسیکا ادھر ہی کھڑی رہتی تو کسی صورت نہیں بچ سکتی تھیں۔
میتھیو سٹیوارٹ کو ہلکی پھلکی خراشیں آئیں جبکہ جیسکا بالکل محفوظ رہیں۔ تاہم یہ سارا واقعہ میتھیو سٹیوارٹ کے پولیس گاڑی کے ڈیش بورڈ پر لگے کیمرے نے ریکارڈ کرلیا۔
View this post on Instagram
نیوجرسی پوبلیس چیف جسٹس ملز کا کہنا ہے کہ یہ حاضر دماغی کا انوکھا کیس ہے جس نے دونوں کی جانیں بچالیں۔ سارے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ، شہریوں نے دونوں پولیس افسروں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔