ہریتک روشن کا منشیات کیس میں گرفتار آریان خان کو  اہم مشورہ  

8 Oct, 2021 | 05:30 PM

Imran Fayyaz

 (ویب ڈیسک) بالی وڈ اداکار ہریتک روشن نے منشیات کیس میں گرفتار آریان خان کو  اہم مشورہ دے دیا۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوں نے جیل میں بند آریان کو مخاطب کرتے ہوئے  ان کو کڑے وقت میں ڈٹے رہنے  کا مشورہ دیا ہے۔ہریتک کا کہنا تھا کہ تمھیں مشکل کام کیلئے چنا گیا ہے، اس  غصہ ، بے یقینی اور بے سہارا ہونے جیسی مشکلات سے گھبرانا نہیں ۔ زندگی بالکل غیر یقینی  مگر خدا بہت رحیم ہے ، وہ مضبوط افراد کو ہی مشکلات سے دو چار کرتا ہے کیوں کہ مضبوط لوگ ہی مشکلات کا سامنا کر سکتے ہیں ۔خود کو کمزور نہ پڑنے دینا، ڈٹ کر مشکلات کا مقابلہ کرنا۔ ہریتک نے آریان کو امید دلائی کہ سیاہ دنو ں کے بعد روشن دن بھی ضرور آئیں گے۔

واضح رہے کہ  شاہ رخ خان کے بڑے بیٹے آریان کو منشیات کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ آریان خان کو ممبئی کے ساحل سے دور کروز پر منعقد ہونے والی پارٹی پر چھاپہ مارنے کے بعد این سی بی نے تحویل میں لیا تھا۔ 

مزیدخبریں