وینٹیج گاڑیاں بھی جدید الیکٹرک کار میں  تبدیل  ہوسکیں گے

8 Oct, 2021 | 05:16 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک:    آسٹن مارٹن  کے   کلاسیک ماڈلز  بھی جدید الیکٹرک کار میں  تبدیل  ہوسکیں گے۔
برطانوی کار ساز کمپنی آسٹن مارٹن  کے کلاسیک ماڈلز کو الیکٹرک کار میں بدلنے کی سروس فراہم کردی  گئی ، آسٹن مارٹن ڈی بی 6 ماڈل کی گاڑی ایک چارج میں 255 میل چل سکے گی جبکہ بریکوں، سسپنشن اور سٹئیرنگ کو بھی اپ گریڈ کیا جائے گا۔ اسی طرح ایئرکنڈیشنڈ کے نظام سیٹلائٹ نیوی گیشن اور آن بورڈ وائی فائی کے سسٹمز میں بھی بہتری لائی جائے گی۔

گاڑی کے انٹریئرکو بھی مزید دلکش اورخوبصورت بنایا جائے گا۔ تاہم اس کے اخراجات بھی ہوش ربا ہیں یعنی ایک لاکھ برطانوی پاؤنڈ سے بھی زیادہ بمعہ ٹیکسز۔ لونز یوکے الیکٹرک کنورژن کمپنی میں  معروف برطانوی فٹ بالر ڈیوڈ بیکھم  نے سرمایہ کاری کررکھی ہے۔

یادرہے یہ کمپنی آسٹن مارٹن کے کلاسیک ماڈلز کے علاوہ رولز رائس ، بینٹلے، رینج روور اور جیگوار کے سپورٹس ماڈلز کوبھی کامیابی سے الیکٹرک کارز میں بدل چکی ہے۔  لونز کمپنی کے سی ای اوکے مطابق متعدد افراد ان سے اپنی آسٹن مارٹن کو الیکٹرک کار میں بدلنے کے لئے رابطہ کرچکے ہیں پہلی کلاسیک الیکٹرک  آسٹن مارٹن کنورژن کے بعد گاہک کو 2023 میں ملے گی جبکہ کسٹمرز کا انتخاب درخواستوں میں قرعہ اندازی کے ذریعے کیا جائے گا۔

مزیدخبریں