ویب ڈیسک: ٹک ٹاک پر اساتذہ کی تذلیل کے ٹرینڈ چلنے کے بعد طلبا نے ٹیچرز کو تھپڑ تک مارے ۔ باتھ رومز میں گندگی کے ڈھیر اور ٹائلٹ کوڑا ڈال کربند کردئیے۔
رپورٹ کے مطابق تازہ ترین ٹرینڈ کے بعد امریکی ارکان پارلیمنٹ اور دنیا بھر کے اساتذہ نے ٹک ٹاک سے مطالبہ کیاہے کہ وہ تعلیمی اداروں میں ٹرینڈ کے حوالے سے خطرناک مواد ہٹائے۔ یاد رہے ٹک ٹاک پر '' سلیپ ای ٹیچر'' شروع کیا گیا تھا جس میں طلبا کی اساتذہ سے بدتمیزی، بداخلاقی کی حوصلہ افزائی اور پکڑے جانے سے قبل بھاگ جانا شامل تھا۔
ان ٹرینڈ کی وجہ سے کنکٹی کٹ کے دو سکولوں میں اساتذہ سے مار کٹائی اور بدتمیزی کے افسوسناک واقعات رپورٹ کئے گئے۔ امریکہ کی ریاست کنکٹی کٹ کے اٹارنی جنرل نے ٹک ٹا ک کو خط لکھتے ہوئے احتجاج کیا اور ذمہ دارانہ رویہ اپنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
ٹک ٹاک نے اپنے ردعمل میں کمپنی کے ملوث ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ ٹرینڈ اساتذہ کی توہین ہے۔ ٹک ٹاک پر یہ ٹرینڈ نہیں چل رہا اگرایسا کوئی مواد پایا گیاتو ہٹا دیںگے۔