شہباز شریف فیملی کے منی لانڈرنگ کیس میں بڑی پیشرفت

8 Oct, 2021 | 04:29 PM

M .SAJID .KHAN

سٹی42:سابق وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف اور ان کی فیملی پر منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کے جوابات سے ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم غیر مطمئن، ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ شہباز شریف سے جو سوالات ہوچھے گئے انمیں سے کسی کا ایک جواب بی نہ دیا لیکن کاروائی سیاسی قرار دے دیا ۔

تفصیلات کےمطابق سابق وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف اور ان کی فیملی پر منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کے جوابات سے ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم مطمئن نہ ہوسکی،  ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ایک سال سے پوچھے جا رہے سوالوں میں سے تاحال کسی ایک کا بھی جواب نہیں دیا، مقدمہ سیاسی بنیادوں پر بنایا گیا شہباز شریف نے اپنے جواب میں لکھ دیا۔

 شہباز شریف نے جواب میں لکھا کہ پہلے دن سے بتا رہا ہوں شوگر مل اور خاندانی کاروبار بیوی بچوں کی ملکیت میں ہیں اور ان میرا کوئی تعلق نہیں۔ میرے بیوی بچے شئیر ہولڈر اور ڈائریکٹر ز ہیں اور وہ عاقل بالغ اور جوابدہ ہیں مجھ سے سوال کرنا مجھےمقدمہ میں پھنسانے اور بطور اپوزیشن لیڈر میری آواز کو دبانے کی سازش ہے۔

واضح رہے کہ قبل ازیں صدرمسلم لیگ(ن)شہبازشریف اور حمزہ شہبازشریف کی عدالت پیشی کےبعد میڈیا سے گفتگو کرتےہوئےعطااللہ تارڑ کاکہناتھاکہ ہوشربا مہنگائی اور پٹرول کی قیمتوں میں بار بار اضافہ سے عوام کی مشکلات میں اضافہ کردیا گیا ہے جبکہ حکمرانوں کے اپنے ساتھی کرپشن میں ملوث ہیں جن کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی جا رہی جبکہ شہبازشریف کے خلاف ایف آئی اے نے کیس شہزاد اکبر کے کہنے پر بنایا۔
 

مزیدخبریں