سٹی42:خون سفید ہو گیا، محض موبائل چارجر چھپانے پر چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی پر چھریاں چلادیں۔
تفصیلات کے مطابق محض موبائل چارجر چھپانے پر ملزم عبدالباری نے ذہنی معذور بڑے بھائی احمد کو قتل کردیا اور موقع سے فرارہو گیا، فرانزک ٹیموں نے شواہد اکٹھے کرلیے جبکہ پولیس نے لاش تحویل میں لے کر مردہ خانے منتقل کر دی۔
ناجانے معاشرہ کس نہج پر چل پڑا ہے، اس قسم کے واقعات معاشرے میں عدم برداشت کا ثبوت ہیں۔ گزشتہ ر وز بھی بھگت پورہ کے علاقے شہباز روڈ پر باپ نے اپنی جواں سالہ بیٹی کو گولی مار کر قتل کر دیا تھا ،بیٹی کو قتل کرنے کے بعد باپ رانا شہباز نے خود کو بھی گولی مار کر خود کشی کر لی تھی۔